منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی تحصیلی ٹیم نے اسلامک لرننگ کورس میں شریک طالبات کے ساتھ 29 جولائی 2017ء کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مرکزی سوشل میڈیا ہیڈ عائشہ مبشر نے طالبات کو مرکزی سیکرٹریٹ میں مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا، جس میں گوشہ درود، ڈائریکٹوریٹ آف فارن افیئرز، میڈیا آفس، منہاج پروڈکشنز، فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ای لرننگ ڈیپارٹمنٹ، ویمن لیگ آفس کے ساتھ منہاج آکیڈمی شامل تھے۔ وزٹ کے دوران انہوں نے متعلقہ شعبوں کی کارکردگی اور آپریشنل حوالے سے معلومات بھی لیں۔



تبصرہ