زونل ناظمہ جنوبی پنجاب محترمہ میمونہ شفاعت کے 8 روزہ دورہ تنظیم سازی کے سلسلے کی پہلی میٹنگ تحصیل بوریوالہ میں 16 اکتوبر 2017ء کو ہوئی، جس میں ورکرز اور رفقاء خواتین نے شرکت کی۔ زونل ناظمہ شمالی پنجاب محترمہ ارشاد اقبال بھی ان کے ساتھ تھیں۔ میٹنگ کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور ہدیہ نعتِ رسولِ مقبول سے کیا گیا۔ محترمہ ارشاد اقبال نے خدمتِ دین کے موضوع پر فکر انگیز گفتگو کی، جس کے بعد محترمہ میمونہ شفاعت نے خواتین کی تحصیلی تنظیم تشکیل دی۔


تبصرہ