
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیر اہتمام 19 فروری 2018 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ یونین کونسل کوٹلہ فقیر، جادہ، خلاص پور، کالا گوجراں، سکھا، قبرستان چوک کی عہدیداران سمیت تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز کے کارکنان و قائدین نے شرکت کی۔ تقریب میں ماہِ فروری کے دوران ممبر سازی مہم میں غیر معمولی کارکردگی پر یونین کونسل کوٹلہ فقیر اور قبرستان چوک کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔ تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی درازئ عمر کے لیے دعا کی گئی۔








تبصرہ