
تحریک منہاج القرآن جہلم اور منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام کالا گوجراں میں شروع ہونے والے 40 روزہ عرفان القران کورس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مرکزی نظامت تربیت کے کوارڈینیٹر کورسز محمود مسعود قادری نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں خواتین کو عرفان القران کورس کی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر صدر اور ناظمہ ویمن لیگ تحصیل جہلم صفیہ رفعت اور حلیمہ سعدیہ اور سابقہ صدر شکیلہ طاہر بھی موجود تھیں۔ 40 روزہ کورس میں محترمہ حافظہ غلیشاء اور محترمہ عائزہ معلمات کے فرائض سرانجام دیں گی۔





تبصرہ