منہاج ویمن لیگ تحصیل جہلم کی صدر محترمہ صفیہ رفعت کی مرکزی صدر ویمن لیگ محترمہ فرح ناز سے ملاقات

منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کی صدر محترمہ صفیہ رفعت نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں مرکزی صدر ویمن لیگ محترمہ فرح ناز سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر محترمہ صفیہ رفعت نے منہاج ویمن لیگ جہلم کی کارکردگی رپورٹس پیش کیں، جس پر محترمہ فرح ناز نے ویمن لیگ جہلم کے کام کو خوب سراہا۔

محترمہ صفیہ رفعت نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی دیگر مرکزی نظامتوں کی سربراہان سے بھی ملاقات کی اور ان سے آئندہ کی ورکنگ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ منہاج القران ویمن لیگ کی سنٹرل ٹیم نے منہاج القران ویمن لیگ تحصیل جہلم کی شاندار کارکردگی اور رپورٹنگ پر صدر ویمن لیگ جہلم محترمہ صفیہ رفعت کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

تبصرہ