
منہاج القرآن ویمن لیگ سیالکوٹ کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، منہاج نعت کونسل نے آقائے دو جہاں ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
پروگرام میں محترمہ عائشہ شبیر (سینئر سکالر منہاج القرآن ویمن لیگ) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ولادت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی کے سامنے ہر خوشی کمتر ہے، عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بغیر ایمان نامکمل ہے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ گھر گھر یہ پیغام میلاد پہنچا رہی ہے۔




تبصرہ