جہلم: ایگرز کے زیراہتمام سالانہ کڈز محفل میلاد النبیﷺ

kids milad

منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے ذیلی فورم ایگرز کے زیراہتمام تیسری سالانہ کڈز محفل میلاد النبیﷺ 8 نومبر 2020ء کو HFC ہال میں منعقد ہوئی، جس میں محترمہ ایمن یوسف (مینجنگ ڈائریکٹر ایگرز پاکستان )، سعدیہ احمد ( کوآرڈینیٹرز ایگرز کلب پاکستان ) اور روحا بتول (زونل ہیڈ سنٹرل پنجاب ایگرز) نے خصوصی شرکت کی۔

محفل میں جہلم کے مختلف علاقوں سے بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام میں زویا ناصر نے کمپیئرنگ کے فرائض سرانجام دئیے۔ تلاوت قرآن پاک سے محفل کا آغاز ہوا۔ بچوں نے نعت خوانی، ٹیبلو، تقاریر، پینٹگز ، ماڈلز اور خوبصورت کارڈز کے ذریعے حضور نبی اکرم ﷺ سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

محفل میں بچوں سے حضور نبی اکرم ﷺ کی حیات مبارکہ پر مبنی کوئز سیشن بھی رکھا گیا، درست جواب دینے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ کورونا وائرس کے پیش نظر بچوں کے لیے حفاظتی اقدام کرتے ہوئے ماسک اور سنیٹائزر کا سٹال بھی لگایا گیا۔

محترمہ ایمن یوسف اور انکی ٹیم ممبرز نے پینٹگ کارنر، کارڈ اینڈ ماڈلز کارنر کا بھی وزٹ کیا اور بچوں کو خوب سراہا۔ محترمہ ایمن یوسف نے بچوں میں محبت رسولﷺ اجاگر کرنے کے لیے بہت منفرد اور اچھوتے انداز میں گفتگو کی۔ آخر میں میلاد مصطفی ﷺ کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔ محترمہ ثمینہ کوثر کی دعا سے محفل کا اختتام ہوا۔ ایگرز ڈائریکٹر جہلم ثانیہ ناصر نے ایگرز جہلم کی گزشتہ تین سالوں کی تصویری رپورٹ بھی پیش کی۔

kids milad

kids milad

kids milad

kids milad

kids milad

kids milad

kids milad

kids milad

kids milad

kids milad

kids milad

تبصرہ