منہاج القرآن ویمن لیگ اپر سندھ کے زیراہتمام محافل میلاد کا انعقاد

منہاج القرآن ویمن لیگ اپر سندھ کے زیراہتمام مختلف شہروں ٹنڈوآدم، نوابشاہ لاڑکانہ جکب آباد اور ڈھرکی میں محافل میلاد کا انعقاد کیا گیا، محافل میں محترمہ عائشہ مبشر زونل ناظمہ سندھ نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے ایمان کی حقیقت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمان کا مرکز و محور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مبارکہ ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کا جشن منانا ایمان کا حصہ ہے۔

اس موقع پر اقراء مبین ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان الہدایہ، منہاج القرآن ویمن لیگ کی ذمہ داران اور بڑی تعداد میں خواتین کارکنان نے محافل میلاد میں شرکت کی۔

تبصرہ