جہلم میں کیلی گرافی مقابلہ کی اختتامی تقریب

calligraphy

منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم اور عرفان الھدایہ ٹیم کے زیراہتمام آنلائن ’’آرٹ اینڈ کیلگرافی‘‘ مقابلہ کا انعقاد کیا گیا، جس کی اختتامی تقریب 12 مئی کو منعقد ہوئی۔ مقابلہ جات میں منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم اور دیگر شہروں سے طالبات نے شرکت کی اور مختلف اسلامی رسم الخط کے فن پارے بنائے۔ کیلگرافی مقابلہ جات میں جہلم سے ماجدہ صابر اور ثناء وحید جبکہ فیصل آباد سے حافظہ مروہ نے پوزیشن حاصل کی۔

اختتامی تقریب میں مقابلہ جیتنے والی طالبات کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب بطور انعام دی گئیں۔ اس موقع پر منہاج ویمن لیگ جہلم کی صدر مسز زین العابدین نے مقابلہ جیتنے والی طالبات کے ناموں کا اعلان کیا۔ آخر میں محترمہ سدرہ کرامت صدر منہاج القرآن ویمن لیگ نے مقابلہ جیتنے والی طالبات کو خصوصی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے منہاج ویمن لیگ جہلم کی ٹیم اور الھدایہ ٹیم کو کیلگرافی کا مقابلہ منعقد کرنے پر بھی مبارکباد پیش کی۔

calligraphy

calligraphy

calligraphy

calligraphy

تبصرہ