منہاج ویمن لیگ پشاور کے زیراہتمام حلقہ درود کا انعقاد

منہاج القران اسلامک سنٹر ٹاؤن 2 پشاور میں 28مئی 2021ء کو حلقہ درود کا انعقاد کیا گیا، جس میں 45 خواتین نے شرکت کی اور 24000 درود پڑھا گیا۔ اس حلقہ درود میں 41 بار سورۃ یٰسین کی تلاوت بھی کی گئی۔

اس موقع پر دعائیہ تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی حضرت فرید ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی مناسبت سے آپ کو ہدیہ ایصال ثواب بھی کیا گیا۔

پروگرام میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور محترمہ سیدہ زرتاج بخاری اور منہاج نعت کونسل وڈپگہ نے حمد و نعت اور منقبت پیش کیں۔ محفل کا اختتام سلام و دعا پہ ہوا۔

تبصرہ