پیرمحل: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ڈاکٹر فریدالدین قادری کے عرس کی تقریب

dr fareed ud din qadri

منہاج القرآن ویمن لیگ پیر محل کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کے والد گرامی ڈاکٹر فریدالدین قادری کے عرس کی تقریب اقراء تہذیب النساء پارہ ٹاؤن میں 29 مئی 2021ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد قرآن خوانی اور محفل نعت بھی ہوئی۔

اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو خطاب بھی شرکاء کو دکھایا گیا۔ محفل میں عذرا پرویز پرنسپل دی تہذیب سکول اور جنرل سیکرٹری منہاج ویمن لیگ پیر محل عائشہ آفتاب نے خطاب کیا اور حضرت فرید ملت کی زندگی پر روشنی ڈالی۔ آخر میں دعا سے تقریب کا اختتام ہوا۔

dr fareed ud din qadri

dr fareed ud din qadri

تبصرہ