
منہاج القرآن ویمن لیگ کے فورم ایگرز تحصیل جہلم کے زیراہتمام بچوں کے لیے حج کی بنیادی معلومات کا تعارفی سیشن منعقد ہوا جس میں مختلف ایج کلاس کے بچوں نے شرکت کی اور حج بارے معلوماتی سیشن میں بڑی دل چسپی کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر بچوں کو حج کی تمام اصلاحات بارے آسان فہم انداز میں بتایا گیا۔
بچوں نے حج سے متعلقہ معلومات کو بذریعہ پزلز بھی سمجھا۔ پروگرام میں محترمہ مریم نعیم ناظمہ منہاج ویمن لیگ جہلم نے ’’کڈز سٹوری‘‘ کارنر میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سیرت پر مبنی واقعاتی کہانی بھی بچوں کو سنائی۔ آخر میں بچوں نے اجتماعی طور پر تکبیرات بھی ادا کیں۔







تبصرہ