
منہاج القرآن ویمن لیگ چنیوٹ، لالیاں اور بھوآنہ کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تمام مرکزی فورمز کے عہدیداران, علامہ رانا محمد ادریس، محترمہ رافعہ عروج ملک (زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب اے) اور محترمہ ام حبیبہ اسماعیل (زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب بی) نے بھی خصوصی شرکت کی۔
پروگرام میں مرکزی قیادت کی جانب سے آئندہ ورکنگ پلان دیا گیا۔ تقریب حلف برداری میں منہاج القرآن ویمن لیگ لالیاں، چنیوٹ اور بھوآنہ کی ٹیم نے بھی شرکت کی اور مشنِ مصطفوی پر بھرپور محنت کا حلف بھی لیا۔ اختتام پر محترمہ رافعہ عروج ملک کی جانب سے ویمن لیگ کو مرکز کی جانب سے آئندہ دو سال کے لئے ذمہ داری کا نوٹیفکیشن اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا قلمی خط بھی دیا گیا۔




تبصرہ