منہاج القرآن ویمن لیگ کڑیانوالہ کے زیرِاہتمام سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس

منہاج القرآن ویمن لیگ کڑیانوالہ کے زیرِاہتمام حاجیوالہ میں ’’سیدہ زینب سلام اللہ علیہا‘‘ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ رافعہ عروج ملک (زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب اے) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ زینب علیھا السلام تقویٰ و طہارت اور جرات و متانت میں اپنی مثال آپ ہیں۔ خانوادہ حسین میں آپ کا انتہائی معتبر شمار تھا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے آپ رول ماڈل اور موجودہ دور میں آپ کی تعلیمات خواتین کے لیے مشعل راہ ہیں۔

کانفرنس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر زونل ناظمہ نے کڑیانوالہ کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

تبصرہ