نواب شاہ میں میلاد النبی ﷺ کانفرنس

منہاج القرآن

منہاج القرآن ویمن لیگ نواب شاہ (سندھ) کے زیراہتمام حب مصطفیٰﷺ وجہہ بقائے ایمان کے عنوان سے میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ سحر عمبرین (ڈائریکٹر دعوت و تربیت ڈیپارٹمنٹ) نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت ہی اصل ایمان ہے۔ محبت مصطفیٰ کے بغیر انسانی جسد مردہ ہیں، اس لیے ہمیں اپنے جسم و جان اور روحوں میں ایمان کی سلامتی کے لیے محبت مصطفیٰ کے جام عام کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن نے ہمیشہ محبت و معرفت مصطفیٰ کے پیغام کو عام کیا ہے۔

کانفرنس میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ نواب شاہ اور سندھ کی قائدین نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔

منہاج القرآن

منہاج القرآن

تبصرہ