جہلم: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سیرة النبی ﷺ کانفرنس

Sirat un Nabi Conference in Jhelum

منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام سیرة النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مرکزی سینئر نائب صدر ویمن لیگ محترمہ راضیہ نوید نے خصوصی شرکت کی۔ جہلم بھر سے سوشل ورکرز، سیاسی شخصیات، ٹیچرز، وکلاء، سٹودنٹس نے بھرپور شرکت کی۔ محترمہ راضیہ نوید صاحبہ (نائب صدر منہاج القرآن ویمن لیگ) نے "کامل ایمان کے چار تقاضے" کے موضوع پر خطاب کیا۔

کانفرنس کا آغاز محترمہ سمیرا شاہین نے اپنی خوش الحان تلاوتِ قرآن پاک سے کیا۔ محترمہ ایمان ارشد، محترمہ حرا، منہاج سسٹرز نعت کونسل اور ایگرز نعت کونسل جہلم نے آقاﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ مسز زین العابدین (صدر ویمن لیگ جہلم) نے استقبالیہ کلمات پیش کیا۔ اور محترمہ ثمینہ کوثر نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف کا تعارف پیش کیا۔ ایم ایس ایم سسٹرز جہلم نے شیخ الاسلام کی نئی تصنیف "پیکرِ جمال ﷺ" کا تعارف مکالمے کی صورت میں پیش کیا۔

Sirat un Nabi Conference in Jhelum

مہمانان میں سیدہ شاہدہ شاہ (ماسٹر ٹرینر، سوشل ورکر)، ایڈووکیٹ مستورہ بیگم، میڈم زبیدہ مسرت (پرنسپل نرسنگ کالج دی ایچ کیو ہسپتال)، میڈم فرزانہ (وائس پرنسپل نرسنگ کالج ڈی ایچ کیو ہسپتال)، مسز فرزانہ اجمل ( پرنسپل منہاج ماڈل سکول جادہ)، مومنہ ماہرو گوندل (یوتھ ایمبیسیڈر پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی ٹیچر ٹرینر)، محترمہ سمیرا (سینئر ٹیچر APS سکول جہلم) محترمہ میمونہ (پرنسپل عیسی اینڈ آدم سکول سسٹم، سٹاف منہاج ماڈل سکول جادہ، سٹوڈنٹس نرسنگ کالج ڈی ایچ کیو جہلم شامل تھیں۔

 کانفرنس میں شیخ الاسلام کی کتب کا سٹال بھی لگایا گیا۔ مہمانوں کو عرفان القرآن بطور تحفہ دیا گیا۔ کانفرنس کے اختتام پر مہمانوں کے لیے ضیافتِ میلاد کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

Sirat un Nabi Conference in Jhelum

Sirat un Nabi Conference in Jhelum

Sirat un Nabi Conference in Jhelum

Sirat un Nabi Conference in Jhelum

تبصرہ