منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام علی پور میں میلاد کانفرنس

منہاج ویمن لیگ

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام علی پور کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کا عظیم الشان اجتماع بسلسلہ میلاد النبی ﷺ ’’میلاد کانفرنس‘‘ منعقد ہوا، جس میں علی پور کے دور دراز علاقوں سے خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس میں ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت مہمان خصوصی تھیں۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور علیہ الصلاۃ والسلام سے محبت کے اظہار کی عملی صورت حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت کی خوشی منانا ہے۔ ایک مسلمان کے لئے یہ بات باعث سعادت ہے کہ اس کی زندگی حضورﷺ کی محبت و اتباع میں گزرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضور ﷺ کی ولادت کی خوشی میں ایسی محافل اور مجالس کا انعقاد دراصل مسلمانوں کو ان کے سب سے اہم فریضہ محبت رسول کی طرف راغب کرتا ہے۔

پروگرام میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل علی پور محترمہ شکیلہ نواز نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا خصوصی تعارف پیش کیا۔ اختتام پر محترمہ سدرہ کرامت کی جانب سے علی پور کی پوری ٹیم بالخصوص محترمہ شکیلہ نواز کو پہلی بار تحصیلی سطح پر کامیاب کانفرنس کے انعقاد کے لیے بڑی تعداد میں خواتین کی شرکت کے لیے کی گئی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔

منہاج ویمن لیگ

منہاج ویمن لیگ

منہاج ویمن لیگ

تبصرہ