منہاج کالج برائے خواتین میں تکمیل گریجوایشن تقریب

minhaj college for women

منہاج کالج برائے خواتین میں طالبات کی ’’الشھادۃ العالمیہ‘‘ مکمل کرنے پر تکمیل گریجوایشن تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، محترمہ فضہ حسین قادری اور محترمہ سکینہ حسین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تکمیل گریجوایشن پر منہاج کالج برائے خواتین کی طالبات کو خصوصی مبارکباد پیش کی۔ شیخ الاسلام نے ویڈیو لنک پر گفتگو کرتے ہوئے طالبات کو علم و عمل کے ساتھ عملی زندگی گزارنے کی تلقین کی۔ آپ نے تربیتی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ایک درالاعمل ہے، جس میں ساری کامیابیاں عارضی ہیں، حقیقی کامیابی کے لیے ہمیں معرفت الہی تک پہنچنا ہو گا اور اس کے لیے علم کے ساتھ عمل کو اپنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ علم کے ساتھ عمل میں ہی انسان کے لیے فلاح و کامیابی ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے ’’خواتین کا معاشرہ میں کردار‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے طالبات کو عملی زندگی میں کامیابی کے لیے رہنماء اصول بیان کیے۔ انہوں نے کہا کہ طالبات فارغ التحصیل ہو کر معاشرہ میں موثر مثبت کردار کرنا اپنی زندگی کا مقصد بنائیں تو یہی بڑی کامیابی ہو گی۔

تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر ڈاکٹر فرح ناز اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ محترمہ سدرہ کرامت اور عائشہ مبشر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ آخر میں 7 سالہ الشھادۃ العالمیہ گریجوایشن مکمل کرنے پر طالبات کو ڈگریاں دی گئیں۔

minhaj college for women

minhaj college for women

minhaj college for women

minhaj college for women

minhaj college for women

minhaj college for women

minhaj college for women

تبصرہ