منہاج القرآن کے اجتماعی اعتکاف میں 7 سے 10 سال عمر تک کے بچے نفلی اعتکاف کریں گے

کڈز اعتکاف

منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی فورم ایگرز کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بچوں کیلئے تیسرے سالانہ نفلی اعتکاف کے انعقاد کا اعلان کیا گیا۔ ایگرز کی رہنماؤں نے اجلاس میں بتایا کہ بچوں کیلئے نفلی اعتکاف کا مقصد نسل نو کو دین اسلام کی عبادات کے تصور ذہن نشین کروانا ہے۔ اجلاس میں فضہ حسین قادری، صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ڈاکٹر فرح ناز، ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ سدرہ کرامت، انیلہ الیاس، ام حبیبہ اسماعیل، عائشہ مبشر و دیگر خواتین رہنماؤں نے شرکت کی۔

فضہ حسین قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ نسلوں کو دین دار اور باکردار بنانے کیلئے ان کی تربیت کا آغاز اوائل عمری سے کرنا ہو گا۔ حضور نبی اکرم ؐ نے فرمایا 7 سال کی عمر میں لڑکے اور لڑکی پر نماز فرض ہے۔ یہی عمر تربیت اور کردار سازی کی ہے۔ انہوں نے بچوں کی دینی تربیت کیلئے عملی کردار ادا کرنے پر ٹیم کو مبارکباد دی۔

کڈز اعتکاف کی تفصیلات بتاتے ہوئے فرح ناز نے کہاکہ مردوں اور خواتین کے اعتکاف کے ساتھ ساتھ بچوں کی باقاعدہ تعلیم و تربیت کا ایک جامع پروگرام بھی مرتب کیا گیا ہے۔ کڈز اعتکاف میں 7 سال سے لے کر 10 سال کی عمر تک کے بچے شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اعتکاف میں شریک بچوں کو اسلامی احکامات کے مطابق زندگی گزارنے کے انداز سکھائے جائیں گے۔ فرض و مسنون عبادتیں، آداب بتائے اور سکھائے جائیں گے۔ ماں باپ اور اساتذہ کا احترام سکھایا جائے گا۔

کڈز اعتکاف

کڈز اعتکاف

کڈز اعتکاف

تبصرہ