
منہاج القرآن ویمن لیگ دیپالپور کے زیراہتمام ذمہ داران و کارکنان کے لئے ورکرز کنونشن اور فہم دین ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب بی محترمہ ام حبیبہ اسماعیل اور کوآرڈینیٹر فہم دین پراجیکٹ محترمہ مریم اقبال نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر محترمہ ام حبیبہ اسماعیل نے تمام ذمہ داران اور کارکنان کو تنظیمی ورکنگ کی ٹریننگ دیتے ہوئے منہاج القرآن ویمن لیگ کے تنظیمی سٹرکچر کا تعارف کرایا اور جملہ ذمہ داران کو ان کی ذمہ داریوں سے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے فہم دین پراجیکٹ کے مقاصد و اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔
محترمہ مریم اقبال نے فہم دین پراجیکٹ کے مکمل طریقہ کار پر بریفنگ دیتے ہوئے فہم دین پراجیکٹ سے متعلقہ درپیش سوالات اور مسائل کو حل کیا۔ دوران ورکشاپ فہم دین سوفٹ ویئر میں غیر رجسٹرڈ کارکنان نے اپنی فہم دین پراجیکٹ میں رجسٹریشن بھی مکمل کی۔



تبصرہ