منہاج القرآن ویمن لیگ جرمنی کے زیراہتمام آنلائن محفل نعت

minhaj ul quran women league

منہاج القرآن ویمن لیگ جرمنی کے زیراہتمام آنلائن محفل نعت 12 جون 2022ء کو منعقد کی گئی، جس میں گوگل میٹ کے ذریعے دنیا بھر سے خواتین نعت خوانوں نے شرکت کی اور بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ اس موقع پر نقابت کے فرائض محترمہ یاسمین شہزاد نے سر انجام دئیے۔

محفل میں محترمہ شاکرہ جبیں نے ’’ذیقعدہ حرمت کا مہینہ اور تزکیہ نفس‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں جو مخلوق سراپاء خیر ہے وہ فرشتہ ہے اور جو سراپاء شر ہے وہ شیطان ہے۔ انسان خیر اور شر دونوں کا مجموعہ ہے۔ اس لیے ہر انسان اپنے اندر خیر کو ظاہر کرکے اچھا انسان بننے کی کوشش کرے، کیونکہ انسان کی اصل خیر ہی تعبیر ہے۔

محفل کے اختتام پر سلام پڑ ھا گیا، جس کے بعد منہاج ویمن لیگ جرمنی کی صدر محترمہ عظمیٰ طارق نے دعا کروائی۔

رپورٹ: ملکہ صبا

minhaj ul quran women league

تبصرہ