منہاج القرآن ویمن لیگ ہانگ کانگ کے زیراہتمام عظمت مصطفی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

Minhaj ul Quran Women League Hong Kong Organized Azmat e Mustafa Conference

منہاج القرآن ویمن لیگ ہانگ کانگ کے زیراہتمام 18 جون 2022 کو ایک عظیم الشان عظمت مصطفیٰ ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تلاوت قرآن کریم زویا نور صاحبہ نے کی جبکہ نعت شریف کی سعادت آسیہ حفیظ، خدیجہ ارشد اور فرزانہ طارق نے حاصل کی۔

صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ہانگ کانگ شکریہ رحمت علی نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ اللہ پاک نے قرآن کریم میں ورفعنا لک ذکرک فرما کر یہ اعلان فرما دیا کہ میرے محبوب کا ذکر کائنات کے ہر ذکر سے بلند تر ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم کے دشمنوں کی طرف سے گستاخی اور بے ادبی کی ناپاک جسارتیں قابل مذمت ہیں اس سے پوری دنیا میں بسنے والے اربوں مسلمانوں کے دل دکھی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم ناموس رسالت صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم سے وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے تعلق مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم کو مضبوط سے مضبوط تر بنائیں اور اپنی آنے والی نسلوں کو غلامی مصطفیٰ ﷺ کا درس دیں۔ یہی منہاج القرآن کا مشن ہے۔

اس عظیم الشان کانفرنس میں خواتین کو حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی خطاب پروجیکٹر پر دکھایا گیا۔

Minhaj ul Quran Women League Hongkong Organized Azmat e Mustafa Conference

Minhaj ul Quran Women League Hongkong Organized Azmat e Mustafa Conference

Minhaj ul Quran Women League Hongkong Organized Azmat e Mustafa Conference

تبصرہ