وہاڑی: منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام محفلِ میلاد مصطفیٰﷺ

وہاڑی خواتین میلاد

منہاج القرآن ویمن لیگ وہاڑی کے زیرِاہتمام محفلِ میلاد مصطفیٰﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں ناظمہ زونز محترمہ انیلا الیاس نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مومنین پر اللہ رب العزت کا احسان ہے کہ اس نے ہمیں اپنا حبیب مصطفیٰ ﷺ عطا کیا۔ ایمان کا مرکز و محور آقا پاک صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی ذاتِ مبارکہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے نسبت و تعلق ہی حقیقتاً ایمان ہے۔ یہ تعلق اگر مضبوط و مستحکم ہو تو ایمان کامل اور اگر کمزور ہو تو ناقص و نامکمل اور اگر خدانخواستہ یہ تعلق ٹوٹ جائے تو ایمان کلیتاً ختم ہو جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو ذات باعثِ تخلیق کائنات ہے اس سے عشق و محبت، وفا و اطاعت کے بغیر ایمان کے مکمل ہونے کا تصور ہی نہیں۔ اگراللہ تعالیٰ نے کائنات کو تخلیق کر کے مخلوقات میں اپنے ربّ ہونے کو ظاہر کیا ہے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی وجہ سے۔ اس لئے دین، ایمان، علم، عمل، دعوت، تبلیغ الغرض پورے دین کا مرکز و محور حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی ذاتِ اقدس ہے۔

اس موقع پر زونل ناظمہ جنوبی پنجاب محترمہ مصباح مصطفیٰ نے بھی میلاد کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

وہاڑی خواتین میلاد

وہاڑی خواتین میلاد

وہاڑی خواتین میلاد

تبصرہ