جرمنی: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام میونچن گلیڈ باخ میں محفلِ میلاد کا انعقاد

Minhaj-ul-Qur'an Women League's Milad celebration in Munich Gladbach, Germany

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 26 نومبر 2022ء جرمنی کے شہر میونچن گلیڈ باخ میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ محفلِ میلاد میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان و وابستگان سمیت مسلم کمیونٹی کی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کی سعادت بینش صغیر نے حاصل کی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ جرمنی کی صدر عظمی طارق نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے، جبکہ منور سلطانہ، سعدیہ درانی، یاسمین شہزاد اور عمرانہ مظفر نے بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔

خدیجہ نواز قادری نے محفلِ میلاد کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رسول اللہ ﷺ کا میلاد منانے کی اہمیت کو واضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ وجۂ تخلیقِ کائنات ہیں، آپ کی آمد سے دین و اخلاق کی تکمیل ہوئی۔ اگر ہم کامیابی کے خواہاں ہیں تو ہمیں آپ ﷺ کی لائی ہوئی شریعت اور بتائی ہوئی سیرت پر عمل کرنا ہوگا۔ محفل کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طبع ہونے والی نئی تصانیف کا تعارف پیش کیا گیا۔

رپورٹ: ملکہ صبا، ناظمہ منہاج ویمن لیگ سوشل میڈیا ٹیم جرمنی

Minhaj-ul-Qur'an Women League's Milad celebration in Munich Gladbach, Germany

Minhaj-ul-Qur'an Women League's Milad celebration in Munich Gladbach, Germany

تبصرہ