
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم پر مشتمل وفد نے 7 سے 9 دسمبر 2022 کو ضلع لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن، چوک اعظم، فتح پور اور چوبارہ کا تنظیمی دورہ کیا۔ وفد کی قیادت ناظمہ جنوبی پنجاب زون مصباح مصطفیٰ اور نائب ناظمہ سینٹرل پنجاب زون اے صباء اسلم کر رہی تھیں۔ مذکورہ دورے کے دوران وفد نے ویمن لیگ کی تنظیمی عہدیداران سے ملاقات کی اور رفاقت سازی مہم 2023 اور فہم دین پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل چوبارہ اور کروڑ لعل عیسن کی تنظیم نو کی گئی اور عہدیداران کو آئندہ سہ ماہی ورکنگ کے پلان پر بریفنگ دیتے ہوئے اہداف دیے گئے۔ تحصیل چوبارہ میں محفلِ میلاد مصطفیٰﷺ کا انعقاد کیا گیا، جہاں مصباح مصطفیٰ نے ’محبت رسول ﷺ وجۂ بقائے ایمان‘ کے موضوع پر گفتگو کی۔





تبصرہ