
منہاج القرآن ویمن لیگ سرگودھا شرقی کے زیرِ اہتمام یکم دسمبر 2022 کو میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ زونز ام حبیبہ اسماعیل نے خصوصی خطاب کیا۔
میلاد النبیﷺ کانفرنس میں منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع سرگودھا کی صدر صدف سعید، ویمن لیگ سرگودھا شرقی کی صدر انجم شہزادی، مریم عرفان، قمر ندیم، سمعیہ ٹوانہ سمیت منہاج القرآن ویمن لیگ سٹی اور شرقی کی عہدیداران و کارکنان اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کے بعد بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ ام حبیبہ اسماعیل نے کانفرنس میں شریک خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ سے قلبی و حبی تعلق استوار کرنے کے ساتھ ساتھ آپ ﷺ کی سیرت کی اتباع ہی ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔ ہمیں بطور امتی نبی اکرم ﷺ کے اخلاقِ مبارکہ کو اپنی زندگیوں میں عملاً اپنانا ہوگا اسی میں ہماری کامیابی کا راز مضمر ہے۔
ام حبیبہ اسماعیل نے کامیاب میلاد کانفرنس کے انعقاد پر منہاج القرآن ویمن لیگ سرگودھا شرقی کی عہدیداران و کارکنان کو مبارکباد دی اور ان کی دینی و ملی کاوشوں کو سراہا۔ کانفرنس کے اختتام پر امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کی سلامتی، عظیم مصطفوی مشن کی کامیابی اور شیخ الاسلام کی صحت و درازئ عمر کیلئے دعا کی گئی۔






تبصرہ