منہاج القرآن ویمن لیگ سمبڑیال کے زیرِ اہتمام محفلِ غوث الثقلین کا انعقاد

Ghaus-e-Azam Conference Organized by MWL Sambrial

سیدنا غوثِ اعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے سلسلے میں منہاج القرآن ویمن لیگ سمبڑیال کے زیرِاہتمام محفلِ غوث الثقلین کا انعقاد کیا گیا جس سے ڈائیریکٹر کورسز شعبہ عرفان الہدایہ صائمہ نور نے خصوصی خطاب کیا۔ محفل میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران و کارکنان سمیت خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا، بعدازاں بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے اور سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی منقبت پیش کی گئی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صائمہ نور کا کہنا تھا کہ حضور تاجدار کائنات ﷺ کی ذاتِ اقدس سے امت کا تعلق ہمہ جہت ہونا چاہیے۔ تعلیمات صوفیائےکرام سے پتہ چلتا ہے کہ وہ نہ صرف حضور نبی اکرم ﷺکے ساتھ قلبی و وحبی تعلق رکھتے تھے بلکہ وہ تعلیماتِ نبوی کا عملی پیکر بن گئے اور انبیاء کرام کے ورثاء ہونے کا حق ادا کرتے رہے۔ ان میں سرفہرست سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللّٰہ عنہ ہیں جنہوں نے اپنے متعلق خود فرمایا کہ میں علم حاصل کرتا گیا حتیٰ کہ مقام قطبیت تک پہنچ گیا اور اس علم کو عمل میں بدلنے کے لیے ریاضت اور مجاہدے کی مشقتیں اُٹھائیں۔

انکا کہنا تھا کہ سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللّٰہ تعالیٰ کی حیات طیبہ سے یہ سبق ملتا ہے کہ دور جدید میں ایمان کی بقاء فقط علم سے ممکن نہیں بلکہ اس علم پر عمل پیرا ہونا بھی لازم ہے۔

Ghaus-e-Azam Conference Organized by MWL Sambrial

Ghaus-e-Azam Conference Organized by MWL Sambrial

Ghaus-e-Azam Conference Organized by MWL Sambrial

Ghaus-e-Azam Conference Organized by MWL Sambrial

تبصرہ