
منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹلی کے زیرِ اہتمام 13 نومبر 2022 کو منہاج ماڈل سکول میں محفلِ میلاد النبیﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں زونل ناظمہ کشمیر رافعہ عروج ملک نے خصوصی خطاب کیا۔ تحریک منہاج القرآن جموں کشمیر کے صدر پیر سید ابرار شاہ اور ضلع کوٹلی کی ٹیم نے بھی خصوصی شرکت کی۔
محفل میلاد مصطفی ﷺ کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کے بعد سٹارز اکیڈمی کی طالبات نے بارگاہ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیےگئے۔ شرکائے محفل سے خطاب کرتے ہوئے رافعہ عروج ملک کا کہنا تھا کہ محبت مصطفی ﷺ تعظیم مصطفی کے بغیر نامکمل ہے، اس لئے تحریک منہاج القرآن دنیا بھر میں عشق مصطفی ﷺ کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے۔طلباء و طالبات کو پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماہ میلاد منانے کا تقاضا یہ ہے کہ سیرت النبیﷺ کو پڑھ کر اس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنی زندگی کی از سر نو تجدید کی جائے۔
رافعہ عروج ملک نے کامیاب میلاد کانفرنس کے انعقاد پر منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹلی کی عہدیداران و کارکنان کو مبارکباد دی اور ان کی دینی و ملی کاوشوں کو سراہا۔ کانفرنس کے اختتام پر امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کی سلامتی، عظیم مصطفوی مشن کی کامیابی اور شیخ الاسلام کی صحت و درازئ عمر کیلئے دعا کی گئی۔






تبصرہ