منہاج القرآن ویمن لیگ کنجاہ کے زیرِاہتمام میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

Milad Conference MWL Kunjah Gujrat

منہاج القرآن ویمن لیگ کنجاہ کے زیرِ اہتمام 15 نومبر 2022 میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں بتول مشتاق نے خصوصی خطاب کیا۔

محفل میلاد مصطفی ﷺ کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کے بعد بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیےگئے۔ بتول مشتاق نے کانفرنس میں شریک خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح قرآن مجید اللہ رب العزت کا پاکیزہ کلام ہونے کی حیثیت سے دنیا کے تمام کلاموں میں منفرد ہے اسی طرح اس ہستی کی عظمتوں کا کیا عالم ہو گا جن کی وجہ سے قرآن مجید جیسا عظیم ذخیرہ ہمیں میسر ہے۔

کانفرنس میں خواتین سمیت ایگرز ڈیپارٹمنٹ کے تحت بچوں کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ایگرز کی جانب سے بچوں نے نہایت خوبصورت پرفارمنس پیش کی اور حضور ﷺ کی ولادت کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔

بتول مشتاق نے کامیاب میلاد کانفرنس کے انعقاد پر منہاج القرآن ویمن لیگ کنجاہ کی عہدیداران و کارکنان کو مبارکباد دی اور ان کی دینی و ملی کاوشوں کو سراہا۔ کانفرنس کے اختتام پر امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کی سلامتی، عظیم مصطفوی مشن کی کامیابی اور شیخ الاسلام کی صحت و درازئ عمر کیلئے دعا کی گئی۔

Milad Conference MWL Kunjah gujrat

Milad Conference MWL Kunjah gujrat

Milad Conference MWL Kunjah gujrat

Milad Conference MWL Kunjah gujrat

تبصرہ