
منہاج القرآن ویمن لیگ کشمیر کے زیرِ اہتمام انوار المدینہ جامعہ للبنات تراڑ کھل ٹنگی گلہ میں محفلِ میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں زونل ناظمہ کشمیر رافعہ عروج ملک نے شرکت کی اور خطاب کیا۔
محفل میلاد مصطفی ﷺ کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کےبعد حضور اکرم ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیےگئے۔خطاب کرتے ہوئے رافعہ عروج ملک نے کہا کہ ماہ میلاد النبیﷺ ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم آقا علیہ الصلاۃ والسلام سے تجدید عہد وفا کریں۔
رافعہ عروج ملک کی جانب سے طالبات کو سیرتِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا ہونے کی تاکید کی گئی اور طالبات کو منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی شعبہ جات کے پروجیکٹس اور فہم دین پروجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔
کامیاب میلاد کانفرنس کے انعقاد پر منہاج القرآن ویمن لیگ کشمیر کی عہدیداران و کارکنان کو مبارکباد دی اور ان کی دینی و ملی کاوشوں کو سراہا۔ کانفرنس کے اختتام پر امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کی سلامتی، عظیم مصطفوی مشن کی کامیابی اور شیخ الاسلام کی صحت و درازئ عمر کیلئے دعا کی گئی۔


تبصرہ