منہاج القرآن ویمن لیگ میانوالی کے زیرِ اہتمام یوسی تھمے والی میں محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد

Milad Conference MWL Mianwali

منہاج القرآن ویمن لیگ میانوالی کے زیرِ اہتمام دسمبر 2022 کو یوسی تھمے والی میں تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق، صفی اللہ کے تعاون سے محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت زونل ناظمہ شمالی پنجاب حدیقہ بتول نے کی اور ڈائریکٹر شعبہ کورسز عرفان الہدایہ صائمہ نور نے خصوصی خطاب کیا، جبکہ محفل میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مقصد حیات کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے صائمہ نور نے کہا کہ انسان مقصد حیات سے شناسا ہو کر ہی اللّٰہ تعالیٰ اور حضور ﷺ کی رضا حاصل کی جا سکتی ہے۔ دور حاضر میں ایمان کی بقا فقط صحبت صالح سے ہی ممکن ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ تحریک منہاج القرآن پرفتن دور میں نوجوان نسل کے ایمان کی حفاظت کے لیے مصروف عمل ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس عظیم تحریک سے وابستہ ہوکر اپنی اور اپنی نسلوں کی تربیت کرکے معاشرے میں مفید کردار ادا کیا جائے۔

حدیقہ بتول نے نظام المدارس بورڈ کا تعارف پیش کرتے ہوئے قرآن کلاس کا مقصد اور اس کے انعقاد کے طریقہ کار پر بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔ بعد ازاں جامعہ سیدہ فاطمۃ الزھراء کا نظام المدارس بورڈ کے ساتھ الحاق پر منہاج القرآن ویمن لیگ کو سند پیش کی گئی۔

شاندار محفل کے انعقاد پر صدر تھمے والی فرزانہ بی بی، ناظمہ جویریہ، محترث نازیہ اور اسماء بی بی کو خصوصی مبارکباد پیش کی گئی اور ان کی دینی و ملی کاوشوں کو سراہا گیا۔محفل کےاختتام پر امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کی سلامتی، عظیم مصطفوی مشن کی کامیابی اور شیخ الاسلام کی صحت و درازئ عمر کیلئے دعا کی گئی۔

Milad Conference MWL Mianwali

Milad Conference MWL Mianwali

Milad Conference MWL Mianwali

Milad Conference MWL Mianwali

Milad Conference MWL Mianwali

Milad Conference MWL Mianwali

تبصرہ