منہاج القرآن ویمن لیگ جروال کے زیرِاہتمام محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد

Milad Conference MWL Jarwaal Pasroor-

منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل پسرور شمالی کے زیرِاہتمام 23 دسمبر 2022 کو یونین کونسل جروال میں محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر کورسز عرفان الہدایہ ڈیپارٹمنٹ صائمہ نور نے رفاقت (سنگت و صحبت) کے حوالے سے گفتگو کی، محفل میں خواتین اور ضلع سیالکوٹ کی مختلف تحصیلات سے ذمہ داران بہنوں نے شرکت کی۔

محفل میلاد مصطفی ﷺ کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کے بعد منہاج نعت کونسل کی جانب سے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔

شرکائے محفل سے خطاب کرتے ہوئے صائمہ نور نےکہا کہ حضور ﷺ کی رضا کا حصول مومن کا مقصد حیات ہونا چاہیے۔ اللّٰہ تعالیٰ اور حضور نبی اکرم ﷺ کی رضا صرف اس صورت میں ممکن ہے کہ اس دور پر فتن میں صالحیت کے حصول کے لیے اچھی صحبت تلاش کی جائے، احادیث نبوی ﷺ کی روشنی میں دور پر فتن میں ایمان کی بقاء صرف دو صورتوں میں ممکن ہے یا تو ایمان بچانے کے لیے انسان پہاڑوں یا غاروں میں پناہ لےگا تو ایمان بچے گا، یا دوسرا راستہ ایمان کی بقاء کا صرف یہ کہ وہ کسی جماعت کا حصہ بن جائے جو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ سر انجام دے رہی ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک منہاج القرآن دور پر فتن میں ہر محاذ پر خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ منہاج القرآن کا بنیادی مقصد امت مسلمہ بلخصوص منزل سے نا آشنا نوجوان نسل کو مقصد حیات سے شناسا کرنا ہے۔

شاندار محفل کے انعقاد پر محترمہ صائمہ نور نے صدر پسرور شمالی ثمینہ ناصر، صدر ضلع سیالکوٹ رخسانہ عظمت اور ناظمہ محترمہ زکیہ محمود کو خصوصی مبارکباد پیش کی اور ان کی دینی و ملی کاوشوں کو سراہا۔ کانفرنس کے اختتام پر امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کی سلامتی، عظیم مصطفوی مشن کی کامیابی اور شیخ الاسلام کی صحت و درازئ عمر کیلئے دعا کی گئی۔

Milad Conference MWL Jarwaal Pasroor-

Milad Conference MWL Jarwaal Pasroor-

Milad Conference MWL Jarwaal Pasroor-

تبصرہ