منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور سٹی کے زیرِاہتمام محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد

Milad Conference MWL Meerpur Ajk-

منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور سٹی کے زیرِاہتمام 22 دسمبر 2022 کو محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر شعبہ دعوت و تربیت سحر عنبرین نے خصوصی خطاب کیا۔

محفل میلاد مصطفی ﷺ کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کے بعد منہاج نعت کونسل کی جانب سے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔شرکائے محفل سے خطاب کرتے ہوئے سحر عنبرین کا کہنا تھا کہ اللہ پاک نسبتوں کا محتاج نہیں بلکہ وہ نسبتوں کا خالق ہے مگر وہ ذات بے نیاز ہو کر بھی جگہ جگہ محبوب حجازی ﷺ کی نسبتوں سے بات کرتی ہے۔ذات کبریا، محبوب خدا کی نسبتوں سے آشنا ئی کراتی ہے اور مخلوق کو رسول ﷺ کی نسبت سے باخبر کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی افادیت و اہمیت اور ناگزیریت بھی آشکار کرتی ہے آج امت مسلمہ کی صور ت ہال دیکھ کر دل پسیج جاتا ہے، آنکھ چھلک جاتی ہے، جسم پر کپکپی طاری ہو جاتی ہے۔ ہم نے بدقسمتی سے ذات رسول ﷺ کو مناظروں کا موضوع بنا دیا ہے، مجادلوں کا مرکز بنا دیا ہے، جبکہ اللہ پاک ہمیں قرآ ن کو نسبت رسول ﷺ کے حوالے سے پڑھنے کا اشارہ دے رہے ہیں۔ اگر اس انداز سے یہ امت محمدیہ قرآن کا دامن تھام لے تو اللہ رب العزت کی قسم! امت کے سارے جھگڑے، دنگا فساد، دھینگا مستی اور قتل و غارت ختم ہوجائیں، نفرت و کدورت کی جگہ محبت و موودت کا سامان ہو، لیکن شرط یہ ہے کہ الوہی انداز سے قرآن کو پڑھا اور پڑھایا جائے، سمجھا اور سمجھایا جائے۔

محفل میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی جس پر مرکزی ٹیم کی جانب سے روبینہ احسان اور دیگر سٹی ٹیم ممبرز کو خصوصی کاوشوں پر مبارکباد پیش کی گئی اور ان کی دینی و ملی کاوشوں کو سراہا۔ کانفرنس کے اختتام پر امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کی سلامتی، عظیم مصطفوی مشن کی کامیابی اور شیخ الاسلام کی صحت و درازئ عمر کیلئے دعا کی گئی۔

Milad Conference MWL Meerpur Ajk-

Milad Conference MWL Meerpur Ajk-

Milad Conference MWL Meerpur Ajk-

تبصرہ