منہاج القرآن ویمن لیگ نواب شاہ کے زیرِ اہتمام میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

Milad Conference MWL Nawab Shah Sindh

منہاج القرآن ویمن لیگ نواب شاہ کے زیرِاہتمام 25 دسمبر 2022 کو میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ و زونل ناظمہ سندھ عائشہ مبشر نے خصوصی خطاب کیا۔

محفل میلاد مصطفی ﷺ کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کے بعد عاصمہ بتول اور وردہ سحر نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔کانفرنس میں نوابشاھ کی خواتین نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔

کانفرنس میں شریک خواتین سے عائشہ مبشر نے رقت آمیز خطاب کیا، نیز فہم دین پراجیکٹ کے بارے میں آ گاہی کے ساتھ رفاقت سازی کی دعوت دی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصنیف کردہ کتاب سیرت النبی ﷺ کا اصلی خاکہ کو متعارف کروایا۔

کانفرنس میں صدر نوابشاھ ڈاکٹر نگہت حسن، ناظمہ بشرہ مجیب، ناظمہ شب بیداری زریں بلال، ناظمہ وائس قرةالعين، ناظمہ دعوت نسیم گل، ناظمہ مالیات ڈاکٹر کانیتا، ناظمہ تربیت سائرہ ثناء اور پوری تنظیمی ٹیم نے شرکت کی۔

عائشہ مبشر نے کامیاب میلاد کانفرنس کے انعقاد پر منہاج القرآن ویمن لیگ نواب شاہ کی عہدیداران و کارکنان کو مبارکباد دی اور ان کی دینی و ملی کاوشوں کو سراہا۔ کانفرنس کے اختتام پر امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کی سلامتی، عظیم مصطفوی مشن کی کامیابی اور شیخ الاسلام کی صحت و درازئ عمر کیلئے دعا کی گئی۔

Milad Conference MWL Nawab Shah Sindh

Milad Conference MWL Nawab Shah Sindh

Milad Conference MWL Nawab Shah Sindh

تبصرہ