منہاج القرآن ویمن لیگ حافظ آباد کے زیرِاہتمام میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

Milad Conference MWL Hafiz Abad

منہاج القرآن ویمن لیگ حافظ آباد کے زیرِاہتمام 5 نومبر 2022 کو میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ شعبہ جات عائشہ مبشر نے خصوصی خطاب کیا اور ڈائیریکٹر کورسز عرفان الہدایہ صائمہ نور نے خصوصی شرکت کی۔

میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کے بعد بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ شرکائے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ مبشر نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ بحیثیت رسولِ خدا، اللہ تعالیٰ کی محبت اور قربت بن کر آئے اور بطور نبی اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو تمام جہانوں کا علم عطا فرمایا، امی کی وضاحت کرتے ہوئے انھوں نے کہ امی سے مراد ایسی شخصیت جو کسی سے پڑھی نہ ہو اور ساری دنیا کے علوم اسے آتے ہوں، اسی وجہ سے آپ ﷺ کو امی کہا جاتا ہے کیونکہ آپ ﷺ نے کسی انسان سے علم حاصل نہیں کیا۔ انسانوں میں سے کوئی بھی آپ ﷺ کا استاد نہیں ہے، بلکہ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو جمیع علوم سکھائے ہیں۔

کانفرنس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ عائشہ مبشر نے کامیاب میلاد کانفرنس کے انعقاد پر منہاج القرآن ویمن لیگ حافظ آباد کی عہدیداران و کارکنان کو مبارکباد دی اور ان کی دینی و ملی کاوشوں کو سراہا۔ کانفرنس کے اختتام پر امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کی سلامتی، عظیم مصطفوی مشن کی کامیابی اور شیخ الاسلام کی صحت و درازئ عمر کیلئے دعا کی گئی۔

Milad Conference MWL Hafiz Abad

Milad Conference MWL Hafiz Abad

Milad Conference MWL Hafiz Abad

تبصرہ