منہاج القرآن ویمن لیگ مریدکے کے زیرِ اہتمام محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد

Milad Conference MWL Muridke

منہاج القرآن ویمن لیگ مریدکے کے زیرِ اہتمام 8 نومبر 2022 کو محفلِ میلاد النبیﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر منہاجین سسٹرز عائشہ شبیر نے خصوصی خطاب کیا۔

محفل میلاد مصطفی ﷺ کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کے بعد بارگاہ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ محفل میں موجود خواتین سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ شبیر کا کہنا تھا کہ مومن کی منزل اللہ کی رضا کا حصول ہے اور اس منزل کو پانے کے لیے اللہ ربُّ العزت نے جو راستہ بتایا ہے وہ راستہ آقا علیہ الصلاۃ والسلام کی محبت و اطاعت کا ہے اور آپ ﷺ کی محبت و اتباع کا تقاضا یہ ہے کہ "ورفعنا لک ذکرک" کا فریضہ سر انجام دیا جائے۔ آج کے دور میں اس فریضہ کی انجام دہی کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو منتخب کیا گیا ہے اور منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے تقاضائے عشقِ مصطفیٰ ﷺ کو پورا کرنے کے لیے علم "ورفعنالک ذکرک" بلند کرنے میں جملہ فورمز اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

عائشہ شبیر نے کامیاب میلاد کانفرنس کے انعقاد پر منہاج القرآن ویمن لیگ مریدکے کی عہدیداران و کارکنان کو مبارکباد دی اور ان کی دینی و ملی کاوشوں کو سراہا۔ کانفرنس کے اختتام پر امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کی سلامتی، عظیم مصطفوی مشن کی کامیابی اور شیخ الاسلام کی صحت و درازئ عمر کیلئے دعا کی گئی۔

Milad Conference MWL Muridke

Milad Conference MWL Muridke

Milad Conference MWL Muridke

تبصرہ