
منہاج القرآن ویمن لیگ PP-100 جڑانوالہ کے زیرِ اہتمام 8 نومبر 2022 کو ماڈل سکول گنگاپور میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ شعبہ جات عائشہ مبشر نے خصوصی خطاب کیا، جبکہ محفل میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
محفل میلاد مصطفی ﷺ کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کے بعد بارگاہ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔محفل میں موجود خواتین سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ مبشر کا کہنا تھا کہ دین اسلام کے نام پر ساری محبتیں بارگاہ نبوی ﷺ تک جا پہنچتی ہیں، ہر محبت کے پیچھے محبتِ الٰہی اور محبتِ رسول ﷺ چھپی بیٹھی ہے۔
انیلا الیاس نے کامیاب میلاد کانفرنس کے انعقاد پر منہاج القرآن ویمن لیگ PP-100 جڑانوالہ کی عہدیداران و کارکنان کو مبارکباد دی اور ان کی دینی و ملی کاوشوں کو سراہا۔ کانفرنس کے اختتام پر امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کی سلامتی، عظیم مصطفوی مشن کی کامیابی اور شیخ الاسلام کی صحت و درازئ عمر کیلئے دعا کی گئی۔




تبصرہ