منھاج القرآن ویمن لیگ بلوچستان زون کے زیراہتمام محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد

Milad Conference MWL Blochistan Zone

منہاج القرآن ویمن لیگ بلوچستان زون کے زیراہتمام 9 نومبر 2022 کو ضلع صحبت پور میں محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں ناظمہ انیلا الیاس نے خصوصی گفتگو کی۔

محفل میلاد مصطفی ﷺ کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کے بعد بارگاہ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔"عشقِ رسالت مآب ﷺ ہی سرچشمۂ ایمان ہے" کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے انیلا الیاس کا کہنا تھا کہ اگر ہم دینوی و اخروی کامیابی چاہتے ہیں تو اسکا ایک ہی ذریعہ ہے اور وہ ہے مکین گنبد خضرا سے محبت، وہ محبت جو بے مثال ہو، اپنی ذات کو ختم کر کے اس طرح فنا فی الرسول ﷺ ہو جائیں کہ اپنی کوئی بھی خواہش، تمنا، سوچ، آرزو اور فکر باقی نہ رہے۔

انیلا الیاس نے کامیاب میلاد کانفرنس کے انعقاد پر منہاج القرآن ویمن لیگ بلوچستان زون کی عہدیداران و کارکنان کو مبارکباد دی اور ان کی دینی و ملی کاوشوں کو سراہا۔ کانفرنس کے اختتام پر امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کی سلامتی، عظیم مصطفوی مشن کی کامیابی اور شیخ الاسلام کی صحت و درازئ عمر کیلئے دعا کی گئی۔

Milad Conference MWL Blochistan Zone

Milad Conference MWL Blochistan Zone

تبصرہ