منہاج القرآن ویمن لیگ PP 168 کے زیر اہتمام محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد

Milad Conference MWL PP 168 Lahore

منہاج القرآن ویمن لیگ PP 168 کے زیر اہتمام محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں ناظمہ زونز بی ام حبیبہ اسماعیل نے خصوصی گفتگو کی۔ محفل میں صدر ویمن لیگ لاہور نورین علوی، ناظمہ فہنیقہ اور PP 168 کی ٹیم کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل میلاد مصطفی ﷺ کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کے بعد بارگاہ رسالتمآب ﷺ میں محترمہ سدرہ انور نے گلہائے عقیدت پیش کیے۔

ام حبیبہ اسماعیل نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے ہمیں حضور نبی اکرم سے اپنا تعلق محبت استوار کرنے کے ساتھ ساتھ آپ ﷺ کی سیرت کی اتباع کی بھی کوشش کرنی ہے تاکہ ہم بحیثیت مسلمان دنیوی اور اخروی فلاح پا سکیں۔

ام حبیبہ اسماعیل نے کامیاب میلاد کانفرنس کے انعقاد پر منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کی عہدیداران و کارکنان کو مبارکباد دی اور ان کی دینی و ملی کاوشوں کو سراہا۔ کانفرنس کے اختتام پر امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کی سلامتی، عظیم مصطفوی مشن کی کامیابی اور شیخ الاسلام کی صحت و درازئ عمر کیلئے دعا کی گئی۔

Milad Conference MWL PP 168 Lahore

Milad Conference MWL PP 168 Lahore

Milad Conference MWL PP 168 Lahore

Milad Conference MWL PP 168 Lahore

Milad Conference MWL PP 168 Lahore

تبصرہ