
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام 11 نومبر 2022 کو مانجھی پور میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں ناظمہ زونز اے انیلا الیاس ڈوگر نے خصوصی خطاب کیا۔
خواتین سے خطاب کرتے ہوئے انیلا الیاس ڈوگر نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی محبت ایمان کی بنیاد ہے۔ ایمان کی اصل کو پانےکے لئے ہمیں آقا علیہ الصلاۃ والسلام کے ساتھ مضبوط تعلق استوار کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ اسی سے ہمارے لئے دونوں جہانوں میں نجات ممکن ہے۔
محفل میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔محفل کے اختتام پر امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کی سلامتی، سیلاب متاثرین کی بحالی، عظیم مصطفوی مشن کی کامیابی اور شیخ الاسلام کی صحت و درازئ عمر کیلئے دعا کی گئی۔



تبصرہ