
منہاج القرآن ویمن لیگ کا مرکزی وفد بلوچستان کے دورہ پر ہے جہاں مختلف تحصیلات میں میلاد مہم 2022 کے تحت محافل اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جارہا ہے جہاں خواتین سے ملاقات اور بات چیت کے ساتھ انہیں دین کی بنیادی تعلیمات کے بارے میں آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔ اسی سلسلے میں ضلع صحبت پور کے علاقہ مانجھی پور کے سیلاب سے متاثرہ خواتین کے کیمپ میں محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا جہاں ناظمہ زونز اے، زونل ناظمہ بلوچستان انیلا الیاس نے محفل میں شرکت کرنے والی خواتین سے عشقِ مصطفیٰ ﷺ کے موضوع پر گفتگو کی۔
محفل میلاد مصطفی ﷺ کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کے بعد بارگاہ رسالتمآب میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ محفل میں شریک خواتین سے خطاب کرتے ہوئے انیلا الیاس نے مختلف واقعات اور مثالوں کی روشنی میں خواتین کو سمجھایا کہ رسول اللہ ﷺ کی محبت ایمان کی روح ہے اور اس کے بغیر ایمان کا کوئی وجود ہی نہیں۔
محفل کے اختتام پر امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کی سلامتی، سیلاب متاثرین کی بحالی، عظیم مصطفوی مشن کی کامیابی اور شیخ الاسلام کی صحت و درازئ عمر کیلئے دعا کی گئی۔



تبصرہ