
منہاج القرآن ویمن لیگ کشمیر کے زیرِ اہتمام 12 نومبر 2022 کو کھوئی رٹہ میں پہلی بار میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں زونل ناظمہ کشمیر رافعہ عروج ملک نے خصوصی شرکت و خطاب کیا، اس موقع پر مصباح مصطفیٰ بھی انکے ہمراہ موجود تھیں۔
میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کے بعد بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ شرکائے محفل سے خطاب کرتے ہوئے رافعہ عروج ملک کا کہنا تھاکہ محبت مصطفی ﷺ تعظیم مصطفی کے بغیر نامکمل ہے، اس لئے تحریک منہاج القرآن دنیا بھر میں عشق مصطفی ﷺ کے فروغ کے لیے سرگرم ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِ اہتمام محفلِ حسن قرات میں شرکت کرنے والی 11 طالبات کو اور انکے اساتذہ کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا خصوصی تحفہ پیش کیا گیا جبکہ پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو کیش انعامات دیے گئے۔ کانفرنس میں کھوئی رٹہ کی خواتین نے بھرپور شرکت کی اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی فکر اور پراجیکٹس کو سراہا۔ بعد ازاں منہاج القرآن ویمن لیگ کا حصہ بننے کی خواہشمند خواتین کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 5 رکنی تحصیلی تنظیم کا قیام عمل میں آیا۔ زونل ناظمہ کشمیر کی جانب سے نئی ٹیم کو مبارکباد دی گئی اور پراجیکٹس پر بریفنگ دیتے ہوئے مختلف سرگرمیوں کی ذمہ داری بھی تفویض کی گئی۔
زونل ناظمہ کشمیر رافعہ عروج ملک نے شاندار کانفرنس کے انعقاد پر خصوصی مبارکباد پیش کی اور ان کی دینی و ملی کاوشوں کو سراہا۔ کانفرنس کے اختتام پر امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کی سلامتی، عظیم مصطفوی مشن کی کامیابی اور شیخ الاسلام کی صحت و درازئ عمر کیلئے دعا کی گئی۔






تبصرہ