گجرات کی تحصیل یوسی مراڑپور میں محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس کا انعقاد

Milad Conference MWL Gujrat UC MIrarpur

منھاج القرآن ویمن لیگ گجرات کے زیر اہتمام تحصیل یوسی مراڑپور میں 16 نومبر 2022 کو میں محفل میلاد مصطفیٰﷺکانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ صائمہ نور نے خصوصی شرکت و خطاب کیا۔

میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کے بعد بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔شرکاءمجلس سے خطاب کرتے ہوئے صائمہ نور کاکہنا تھا کہ قلب و روح کی حقیقی بیداری،سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہونے پر ہی ممکن ہو سکتی ہے۔ آج کے اس دورِ پُرفتن میں تحریک منہاج القرآن ایک ضوفشاں آفتاب کی مانند امت مسلمہ کو روشنی مہیا کر رہی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات شرق تا غرب بسنے والی امت مسلمہ، بالخصوص نوجوان نسل کے لیے قابل ستائش ہیں۔

صائمہ نور نے کامیاب میلاد کانفرنس کے انعقاد پر منہاج القرآن ویمن لیگ یوسی مراڑپور کی عہدیداران و کارکنان کو مبارکباد دی اور ان کی دینی و ملی کاوشوں کو سراہا۔ کانفرنس کے اختتام پر امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کی سلامتی، عظیم مصطفوی مشن کی کامیابی اور شیخ الاسلام کی صحت و درازئ عمر کیلئے دعا کی گئی۔

Milad Conference MWL Gujrat UC MIrarpur

Milad Conference MWL Gujrat UC MIrarpur

Milad Conference MWL Gujrat UC MIrarpur

تبصرہ