
منہاج القرآن ویمن لیگ کلرسیداں کے ذیلی ڈیپاٹمنٹ الھدایہ کےزیر اہتمام 19 نومبرسے 21نومبر2022 تک سہ روزہ تنظیمی و تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مذہبی سکالر فاضل منہاج یونیورسٹی لاہور محترمہ سمیہ اسلام نے بطور معلمہ فرائض سر انجام دئیے۔
سہ روزہ کیمپ بالخصوص تنظیمی عہدیداران ،شعبہ تدریس سے وابستہ خواتین اورطالبات کےلیے ترتیب دیا گیا۔سہ روزہ تنظیمی و تربیتی کیمپ حسنِ قرات، حسنِ نعت ،فنِ خطابت ، تحریک منہاج القرآن، منہاج ویمن لیگ کا تعارف اوراسکے تنظیمی سٹرکچر کے متعلق آگہی پر مشتمل تھا۔
تمام تنظیمی ذمہ داران، اساتذہ اور طالبات نے کیمپ میں بھرپور شرکت کے ساتھ ساتھ اس کی کامیابی کو یقینی بنایا۔ شرکاءکیمپ نے تربیت کے اس سلسلے کو جاری رکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
محترمہ سمیہ اسلام نے کامیاب تنظیمی و تربیتی کیمپ کے انعقاد پر منہاج القرآن ویمن لیگ کلرسیداں کی عہدیداران و کارکنان کو مبارکباد دی اور ان کی دینی و ملی کاوشوں کو سراہا۔کیمپ کے اختتام پر امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کی سلامتی، عظیم مصطفوی مشن کی کامیابی اور شیخ الاسلام کی صحت و درازئ عمر کیلئے دعا کی گئی






تبصرہ