
منہاج القران ویمن لیگ ٹبہ سلطان پور کے زیرِ اہتمام 23 نومبر 2022 کو میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں زونل ناظمہ جنوبی پنجاب بی مصباح مصطفی نے خصوصی شرکت و خطاب کیا۔ اس موقع پر نائب زونل ناظمہ سنٹرل پنجاب اےمحترمہ صبا اسلم بھی انکے ہمراہ تھیں۔
میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کے بعد منہاج نعت کونسل لودھراں نے حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیے۔خطاب کرتے ہوئےمحترمہ مصباح مصطفی نے کہا کہ آج کے دور میں جہاں امت مسلمہ کا ایمان، عمل، احوال، کیفیات سب کچھ زوال پذیر ہو چکا ہے، وہاں امت مسلمہ کے احوال اور اعمال میں پھر سے عروج حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت اور اتباع کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
محفل میں صدر منہاج القران ویمن لیگ وہاڑی اور ٹبہ سلطان پور تحصیل میلسی کی ٹیم سمیت خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مصباح مصطفی نے کامیاب میلاد کانفرنس کے انعقاد پرمنہاج القران ویمن لیگ ٹبہ سلطان پور کی عہدیداران و کارکنان کو مبارکباد دی اور ان کی دینی و ملی کاوشوں کو سراہا۔ کانفرنس کے اختتام پر امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کی سلامتی، عظیم مصطفوی مشن کی کامیابی اور شیخ الاسلام کی صحت و درازئ عمر کیلئے دعا کی گئی۔




تبصرہ