نظامتِ دعوت و تربیت کے زیرِاہتمام نعت کورس بعنوان "المدیحۃ والنشید" کا انعقاد

Naat-Course-by-Minhaj Women League and Nazamat e Tarbeyat

منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی شعبہ دعوت و تربیت نے خواتین کے لئے پندرہ روزہ آنلائن نعت کورس کا اہتمام کیا ہے جس میں توفیق احمد توفیق اور قاریہ سدرہ انور نے طالبات کو بہترین انداز میں مدحت مصطفیٰ ﷺ کرنے کے لئے نعت پڑھنے کے خوبصورت اسلوب سکھائے۔

دونوں اساتذہ نے کلام کے انتخاب میں بھی طالبات کی رہنمائی کی اور کلام کا ہر مصرع مختلف انداز سے پڑھنے کا طریقہ بتایا۔ نعت چونکہ رسالت مآب ﷺ کی تعریف و توصیف ہے اس لئے اس کے آداب اور تقاضے پورا کرنا فرض ہے۔ معزز اساتذہ نے طالبات کی ہر ممکن رہنمائی کی تاکہ وہ بہترین نعت خواں بن سکیں اور نعت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

اس کورس میں ساٹھ سے زیادہ طالبات شریک ہوئیں۔ طالبات نے اساتذہ کو روزانہ اپنے اسباق سنا کر دہرائی بھی کی اور اُن سے اصلاح بھی لی۔ طالبات کا کہنا ہے کہ اس کورس نے اُن کی صلاحیتوں کو جلا بخشی ہے اور اُنہیں اس قابل بنایا ہے کہ وہ نہایت دلنشین و دلآویز انداز میں اپنے پیارے آقا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی مدح کر سکیں۔

Naat-Course-by-Minhaj Women League and Nazamat e Tarbeyat

تبصرہ