سیالکوٹ: منہاج القرآن ویمن لیگ سیالکوٹ کے زیرِاہتمام ہیڈ مرالہ میں سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کانفرنس کا انعقاد

MWL syada-e-kainat conference sialkot

منہاج القرآن ویمن لیگ سیالکوٹ کے زیرِاہتمام ہیڈ مرالہ میں سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی نائب صدر ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت اور نائب زونل ناظمہ محترمہ صباء اسلم نے خصوصی شرکت کی۔

شرکاء پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ سدرہ کرامت کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے عبادت گزاری اور پرہیزگاری کا ماڈل دیکھنا ہو تو اس میں رول ماڈل سیدہ فاطمتہ الزہرہ سلام اللہ علیہا کی ذات اقدس ہے۔ اور کسی نے صبر، توکل اور مصائب و آلام میں استغناء کا ماڈل دیکھنا ہو تو وہ نمونہ کامل سیدہ کائنات کی ذات بابرکات ہے اور پھر اگر کسی نے استقامت اور جرات و شجاعت کا ماڈل دیکھنا ہو تو وہ نمونہ کامل بھی سیدہ فاطمتہ الزہرا ہیں۔ مزید انکا کہنا تھا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام ملک گیر سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کانفرنسز کا انعقاد آپ کی حیاتِ طیبہ کے مختلف گوشوں سے دخترانِ اسلام کو روشناس کروانے کی ایک کوشش ہے۔

MWL syada-e-kainat conference sialkot

MWL syada-e-kainat conference sialkot

MWL syada-e-kainat conference sialkot

MWL syada-e-kainat conference sialkot

MWL syada-e-kainat conference sialkot

تبصرہ