رمضان المبارک کی پر نور ساعتوں میں رجوع الی القرآن کے فروغ کے لئے منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی شعبہ عرفان الہدایہ کے تحت ملک بھر میں 100 سے زائد مقامات پر 30 روزہ ’’دورہ قرآن‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں لاہور، اسلام آباد، روالپنڈی، واہ کینٹ، اٹک، پشاور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، پشاور، نواب شاہ سندھ، کراچی، ملتان، جھنگ اور دیگر شہر شامل ہیں۔
دورہ قرآن میں قرآن مجید کا ترجمہ، تفسیری نکات اور اہم مضامین سکالرز بیان کررہی ہیں جس کا مقصد طالبات و خواتین میں قرآن فہمی اور قرآنی تعلیمات کا فروغ ہے۔ دورہ قرآن میں منہاج القرآن ویمن لیگ اور عرفان الہدایہ کی قرآن سکالرز تدریس کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ دورہ قرآن کی نشستوں میں خواتین و طالبات کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے
تبصرہ