
شعبہ منہاجین سسٹرز کے تحت منعقدہ خصوصی تربیتی نشست میں نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل محترم رانا اردیس نے منہاج کالج برائے خواتین میں سال آخر کی طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دین سارے کا سارا ہمارے نبی اکرمﷺ کی سیرت اور سنت ہے۔
غبلہ دین حق مقصد بعثتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ جو نظام ہمیں زندگی گزارنے کے لیے دیا گیا ہے وہ ہمارا دین ہے۔ آج کل دین کا اصل تصور ختم ہو چکا ہے، ہم نے دین کو محدود کر دیا ہے۔ دنیا کی ضد دین نہیں بلکہ آخرت ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ارکان اسلام 5 ہیں جو کہ حقوق اللہ میں شمار ہوتے ہیں، باقی 90% دین حقوق العباد پر مشتمل ہے اور ان پر عمل کرنا تو دور کی بات ہم اس کو کوئی حیثیت نہیں دیتے اور یہی وجہ ہے کہ دین غالب نہیں آتا۔


تبصرہ