
منہاجین سسٹرز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِاہتمام خصوصی تربیتی سیشنز کی سیریز میں مراکز علم کے حوالے سے خصوصی نشست منعقد ہوئی جس میں محترم سعید رضا بغدادی اور محترمہ انیلا الیاس نے شرکت کی۔
طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے محترم سعید رضا بغدادی نے علم کی اہمیت، مراکز علم کی اہمیت و تعارف، مراکز العلم کے نصاب کی تدریس بمعہ قیام کا لائحہ عمل اور ہدایات برائے معلمات و منتظمات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ انکا کہنا تھا کہ اس مردہ قوم میں سے انسان نکالنے کے لیے 25 ہزار مراکز العلم کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔
مراکز علم کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے ٹرینرز کی جانب سے اس کے نصاب کی تقسیم کاری کو طالبات کے ساتھ شئیر کیا گیا۔ مرکزِ علم نہ صرف تعلیمی مرکز ہو گا بلکہ ایک فلاحی مرکز بھی ہو گا جہاں مختلف طریقوں سے اخلاق و معاملات، عادات و کردار سازی کی جائے گی۔ نشست کے اختتام پر محترمہ انیلا الیاس نے طالبات سے گفتگو کی اور انکے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیئے۔

تبصرہ